بھٹکل 6/جولائی (ایس او نیوز) قریبی تعلقہ ہوناور کے گُونتونتے نیشنل ہائی وے پر ایک سرکاری بس کے مخالف سمت سے آنے والی کار کو ٹکر دینے کے نتیجے میں کار دوسری ایک کار سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں جملہ چار افراد شدیدی زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی شام کو منکی پولس تھانہ حدود میں نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرکاری بس ہبلی سے کنداپور جارہی تھی، جبکہ کوالیس کار پر سوار بنگلور کی ایک فیملی مرڈیشور میں سیاحت کے بعد واپس بنگلور کے لئے نکلے تھے کہ ایک اینڈیگو کار تیز رفتاری کے ساتھ ان کی کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سےا ٓنے والی بس
سے ٹکراگئی، بس سے ٹکر لگتے ہی اینڈیگو کار کوالیس کار سے جاٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں کاروں کو نقصان پہنچا اور ان کاروں پر سوار جملہ چار لوگ شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی منکی پولس جائےوقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہوناور سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ اس تعلق سے منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔.